Newly Detected Asteroids and Earth's Hidden Risks

 

*نئے دریافت شدہ سیارچے اور زمین کو درپیش خطرات* ☄️🌍



 *Newly Detected Asteroids and Earth's Hidden Risks* 



James Webb اسپیس ٹیلی سکوپ نے خلا کی وسعتوں میں

ایک حیران کن انکشاف کیا ہے —

ہمارے نظامِ شمسی کے اندر 100 سے زائد نئے سیارچے دریافت ہوئے ہیں!


یہ سیارچے مریخ اور مشتری کے درمیان موجود Asteroid Belt میں چھپے ہوئے تھے،

اور ان میں سے کچھ تو بس کے سائز جتنے ہیں،

جبکہ کچھ کئی اسٹیڈیم جتنے بڑے!


سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ

ان میں سے چھ سیارچے ایسے راستوں پر ہیں جو انہیں زمین کے قریب لا سکتے ہیں۔


یعنی یہ سیارچے صرف تحقیق کے لیے قیمتی نہیں،

بلکہ ہماری سیاروی حفاظت (Planetary Defense) کے لیے بھی انتہائ اہم ہو سکتے ہیں۔


James Webb نے یہ کارنامہ Infrared روشنی کی مدد سے سرانجام دیا —

ایسے تھرمل سگنلز پکڑ لیے جو عام Optical ٹیلسکوپس سے نظر نہیں آتے۔


یہ breakthrough ایک کمپیوٹیشنل ٹیکنیک کی بدولت ممکن ہوا،

جس نے ہزاروں تصویریں تیزی سے اسکین کر کے وہ سیارچے ڈھونڈ نکالے

جو اب تک چھپے ہوئے تھے۔


اور یہ تو صرف شروعات ہے —

2025 میں فعال ہونے والی Vera C. Rubin Observatory

صرف چھ ماہ میں 24 لاکھ نئے سیارچے دریافت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے!


یہ ایجادات ہمیں زمین کے قریب آنے والے ممکنہ خطرات سے بروقت خبردار کرنے میں مدد دیں گی۔


کیا ہم ان سیارچوں سے بچنے کی تیاری کر رہے ہیں؟

یا اب بھی آسمان صرف نظارہ کرنے کے لیے دیکھتے ہیں؟




🌀...................

Mohsin Raza

Hey I'm Mohsin Raza and I'm from Pakistan. I have started a Blog now in 2023 where I'm going to Upload New Cartoon movies and Anime series or shows in Multi-languages.

Post a Comment

Previous Post Next Post