*📌سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لیے نصب فائر وال منصوبہ ناکام*📌
سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے نصب فائر وال منصوبہ ناکام ہو گیا، حکومت نے فائیو جی (5G) اسپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے فائر وال مستقل طور پر بند کر دی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال منصوبہ ناکام ہونے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا، یہ فائر وال 2024ء میں نصب کی گئی تھی۔
حکومت نے سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے لگائی گئی فائر وال بند کر دی، تکنیکی مسائل کی وجہ سے فائر وال ٹیلی کام انفراسٹرکچر سے ہم آہنگ نہ ہو سکی۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال کے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر اسے مستقل بند کرنا پڑا، فائر وال کی وجہ سے انٹرنیٹ سست ہوا جس سے لاکھوں فری لانسرز اور ہزاروں کمپنیوں کی ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوئی تھیں۔
ماہرین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فائر وال بند کرنے کی سفارش کی تھی، فائر وال کی بندش پر وزارت آئی ٹی نے موقف دینے سے گریز کیا۔